فیصل آباد، تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موت کی آغوش میں پہنچ گیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان موت کی آغوش میں پہنچ گیا ‘تفصیلات کے مطابق رات الائیڈ موڑ پر 196ر ب کے رہائشی موٹر سائیکل سوار اکیس سالہ شعیب ولد اسماعیل کو پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوجوان نے شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثہ کامرتکب کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ‘پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ‘ٹریفک کے المناک حادثہ میں نوجوان کی موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :