سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کے اہم اجلاس بدھ کو طلب

فنانس بل 2018 بشمول سالانہ بجٹ تقریرپر غور کیا جائے گا ، پی ایس ڈی پی 2018-19پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کے اہم اجلاس بدھ کو طلب کر لئے گئے ہیں ، جن میںفنانس بل 2018 بشمول سالانہ بجٹ تقریرپر غور کیا جائے گا ، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) 2018-19پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوںبرائے خزانہ اور منصوبہ بندی وترقی کے اہم اجلاس 2مئی بروز بدھ کو ہوں گے ، قائمہ کمیٹی برائے خزا نہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدار ت میں ہو گا جس میں فنانس بل 2018 بشمول سالانہ بجٹ تقریرپر غور کیا جائے گا ، قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کا اجلاس سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی صدارت میں ہو گا ، جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) 2018-19پر غور کر کے ارکان کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :