معمولی تلخ کلامی پرنوجوان کوفائرنگ کر کے مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:20

سیالکوٹ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) معمولی تلخ کلامی پرنوجوان کوفائرنگ کر کے مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،ملزم فرارہو گیا،اہل علاقہ کاروڈبلاک کرکے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موضع ڈھینگے کے رہائشی عمران کی اپنے گاؤںکے ہی24سالہ نوجوان ارسلان ولدغلام قمرسے دربارپرلنگرکھانے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش پرملزم عمران نے اپنے گھرکے سامنے سے گزرتے ہوئے ارسلان پرکلاشکوف سے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں24سالہ ارسلان موقع پرہی جاںبحق ہوگیاجبکہ ملزم عمران موقع سے اپنی گاڑی پرفرارہوگیا۔

مقتول کے لواحقین اوراہل دیہہ نے لاش سڑک پررکھ کرسیالکوٹ گوندل روڈکوٹریفک کے لئے بندکردیا۔ایس ڈی پی اوصدرسرکل محمدخان کی انصاف کی فراہمی اورملزم کی جلدگرفتاری کی یقین دہانی پرمشتعل افرادنے احتجاج ختم کردیاپولیس تھانہ ہیڈمرالہ نے مقتول کے بھائی عامرکی درخواست پرمقدمہ درج کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی۔