ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے 5صارفین کو میپکو کے عملہ نے چھاپے مارکر رنگے ہاتھوںپکڑلیا

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

رحیم یارخان۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے 5صارفین کو میپکو کے عملہ نے چھاپے مارکر رنگے ہاتھوںپکڑلیا برقی تنصیبات کاٹ دی گئیں جبکہ پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ موضع لاٹکی، موضع مراد اورچک134ون ایل میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پرمیپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر بجلی چوری کرنے میں مصروف 5صارفین جبار خان ، عظیم بخش، عصمت اللہ وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑکر برقی تنصیبات کاٹ دیں بعدا زاں ایس ڈی اومیپکو کے تحریر ی مراسلوں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :