فرانس میں ہڑتالوں سے اربوں یورو کا نقصان

پیر 30 اپریل 2018 11:55

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) فرانس میں ہونے والی ملک گیر ہڑتالوں کے نتیجے میں اس ملک کی حمل و نقل کی صنعت کو اب تک اربوں یورو کا نقصان پہنچاہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ہوٹل اور رسٹورینٹ مالکوںکا ہڑتالوں کے نتیجے میں اب تک ایک ارب سے زائد یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایئر لائنز اور ریلوے ملازمین کی ہڑتالوں سے بھی تقریبا ً500 ملین یورو کا نقصان ہوا ہے۔فرانس کے اقتصادی ماہرین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ان جاری ہڑتالوں سے فرانس کی سیاحت کی صنعت کو بھی بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔فرانس کے ٹرانسپورٹ ملازمین نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی بنا پر اس ملک کو اربوں یورو کا نقصان پہنچا ہے۔