کاشتکاروں کو مقررہ وقت میں کپاس کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 30 اپریل 2018 12:34

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو 15مئی تک کپاس کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنجاب کے ذرخیز علاقوں بشمول بہاولپور ، رحیم یار خا ن میں آئی آر 3701، مظفر گڑھ ، بہاولنگر کے اضلاع میں ایم جی 6 ، خانیوال ، ملتان ، وہاڑی ، لودھراں میں ستارہ 008 ، کپا س کے ثانوی علاقوں میں علی اکبر 802 وغیرہ، جنوبی پنجاب کے کم پانی والے علاقوں اور کمزور رقبوں پر آئی آر 1524 ، ذرخیز علاقوں میں ٹارزن ون ، تمام درمیانے ذرخیز علاقوں میں ایم این ایچ 886 ، وی ایچ 259 وغیرہ، درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں میں بی ایچ 178 اور سی آئی ایم 599وغیرہ کی کاشت 15مئی تک مکمل کر کے شاندار فصل حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ کپاس کے درمیانے علاقوں میں سی آئی ایم 599 ، سی آئی ایم 602،ایف ایچ 118، ایف ایچ 142، آئی آر نایاب 824 وغیرہ ، درمیانے ذرخیز علاقوں میں سائبان 201، ستارہ 11ایم، کے زیڈ 181 ، ٹارزن 2، سی اے 12 وغیرہ کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ زیادہ وائرس والے علاقوں میں کاشت کیلئے اے 555 انتہائی موزوں ہے۔

متعلقہ عنوان :