شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن جلد منصوراحمد کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجے گی

پیر 30 اپریل 2018 12:50

شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن جلد منصوراحمد کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجے گی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2018ء) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیجنڈ اور سابق اولمپیئن منصور احمد کے علاج کے سلسلے میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی اور ان کی پوری ٹیم اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے سی ای او رضوان احمد اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اولمپیئن منصور احمد کو شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک لے جایا جائے گا، شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن مکمل تعاون کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑی ہے ، اس حوالے سے کے ایچ اے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہے۔