تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہی' فحاشی اور عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے‘ سدرہ نور

پیر 30 اپریل 2018 13:47

تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہی' فحاشی اور عریانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) اداکارہ سدرہ نور کہا ہے کہ تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہی' فحاشی اور عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی'محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہی عزت و شہرت ملتی ہی'میرا ماضی اور حال ہی میری کامیابی کی ضمانت ہے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااور نہ ہی کبھی چور دورازے سے آگے آنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا میں نے اچھے اور معیاری کام کو ہی پہلی ترجیحی ہے ۔پنجابی فلموں سے پشتو تک کا سفر کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔تھیٹر میں مصروفیات کی وجہ سے فلم کیلئے وقت کم ہی نکال پا رہی ہے ۔فی الحال تو تھیٹر کی طرف تمام تر توجہ ہے اگر کوئی اچھے سکرپٹ کی فلم ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔

متعلقہ عنوان :