اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 3 فلسطینی جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 14:33

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز غزہ سرحد کے قریب فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2 فلسطینی اسرائیل میںداخل ہوئے اور اسرائیلی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کی کوشش کی جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں فلسطینی مارے گئے۔ ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ مبینہ طور پر غزہ سرحد عبور کرتے ہوئے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔