7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہو گی

پیر 30 اپریل 2018 15:04

7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں ہو گی
لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسوں (2مئی کومنعقد) ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی 11ویں جبکہ مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :