ایس این جی پی ایل لان ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 30 اپریل 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایس این جی پی ایل لان ٹینس چیمپئن شپ کل منگل سے باغ جناح لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ ڈائریکٹر رشید ملک کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، گرلز انڈر۔18، بوائز انڈر۔10 سے لیکر انڈر۔18 تک، سینئر ڈبلز 40، 50 اور 60 پلس کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض محمد عارف قریشی انجام دیں گے اور چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح پرسوں بدھ کو ہوگا۔ چیمپئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔