اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ، پنجاب کلب، لاشنگ کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور کیپٹل جم خانہ کلب کی کامیابی

پیر 30 اپریل 2018 15:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب کلب، لاشنگ کلب، ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب اور کیپٹل جم خانہ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز المسلم گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاشنگ کلب نے غوری کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دی، پہلے کھیلتے ہوئے غوری کلب 40 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، ثاقب علی نے 88 رنز بنائے۔

جواب میں لاشنگ کلب نے مطلوبہ ہدف 36 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سیف خالد اور عاطف اقبال نے 41، 41 رنز بنائے۔ عرفان نیازی نے 20 رنز دے کر تین اور ملک حسن نے 32 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں پنجاب کلب نے آل ینگ سٹار کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، آل ینگ سٹار کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پنجاب کلب نے مطلوبہ ہدف28.4 اوورز میں 136 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ بھٹو گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب نے مسلم کلب کو 70 رنز سے ہرا دیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے ماڈل ٹاؤن جم خانہ کلب نی43.5 اوورز میں 288 رنز بنائے، دانش نواز نے 165 رنز بنائے، عثمان ملک نے 39 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مسلم کلب مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ 33.3 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کیپٹل جم خانہ کلب پی اینڈ ٹی کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پی اینڈ ٹی کلب نے 29 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ جواب میں کیپٹل جم خانہ کلب نے مطلوبہ ہدف 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

متعلقہ عنوان :