مکسڈ مارشل آرٹس میں پاکستان کے مہموش رضا کی فتح

پیر 30 اپریل 2018 15:12

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان کے مہموش رضا نے ریبل ایف سی 7 کے مکسڈ مارشل آرٹس کے فیدر ویٹ مقابلے میں یوکرین کے فائٹر ایگور گریتسکیو کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چین کے شہر چین میں ہونے والے اس فائٹ میں پاکستان کے بہترین فائٹرز میں سے ایک تصور کیے جانے والے مہموش نے فتح حاصل کر کے اپنے ریکارڈ کو بہتر بنا لیا جہاں اب تک وہ 7 فتوحات حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں کیریئر میں صرف 2 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان فائٹر کے 37 سالہ حریف کو فائٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا جو اس سے قبل لگاتار 7 فتوحات جیت چکے تھے لیکن مہموش نے ان کی جیت کے تسلسل کو توڑ دیا۔23 سالہ فائٹر نے یوکرینین حریف کو شکست دے کر اپ سیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کیریئر کی ساتویں فتح بھی حاصل کی۔