لندن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 15:08

لندن میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیرد اخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید کو امبررڈ کے مستعفی ہونے پر وزیر داخلہ تعینات کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےکابینہ میں شامل پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو نیا وزیرداخلہ مقررکردیاہے۔

(جاری ہے)

یاد رہےکہ امبررڈ نے امیگریشن سے متعلق حقائق چھُپانے پر تنقید کے بعد استعفٰی دیا تھا۔ ساجد جاوید جوکہ برومز گروو سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں،حکومت میں بلدیات، تعمیرات اور کمیونیٹیز کے وزیرتھے۔ ساجد جاوید کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا اعلان برطانوی حکومت نے ٹویٹڑ پیغام پر بھی کیا۔