فرانسیسی صدر کا تحفہ وائٹ ہائوس سے غائب ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) فرانس کے صدر کا تحفتاً دیا گیا پودا وائٹ ہائوس سے غائب ہوگیا۔ پودا فرانس کیاٴْس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں دو ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ پودا فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا تھا اور اس پودے کو وائٹ ہائوس کے باغ میں امریکا اور فرانس کے صدر نے مل کر لگایا تھا۔فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں 'اٴْن چیزوں کی یاد دلائے گا، جو ہمیں جوڑے ہوئے ہے، لیکن پودا لگانے کے صرف چار روز بعد پودا وہاں موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :