شاہد آفریدی فانڈیشن جلد منصوراحمد کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجے گی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیجنڈ اور سابق اولمپیئن منصور احمد کے علاج کے سلسلے میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی اور ان کی پوری ٹیم اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے سی ای او رضوان احمد اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اولمپیئن منصور احمد کو شاہد آفریدی فانڈیشن کے تعاون سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک لے جایا جائے گا، شاہد آفریدی فانڈیشن مکمل تعاون کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑی ہے ، اس حوالے سے کے ایچ اے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہے۔۔