حج و عمرہ کے حوالہ سے بہترین خدمات انجام دی ہیں، سردار محمد یوسف

پیر 30 اپریل 2018 17:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہماری بار بار کامیابی آپ لوگوں کا اتفاق و اتحاد ہے، آپ لوگوں کی محنت اور قربانیوں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، ہم نے چھٹی حج پالیسی پاس کروائی جو ہماری حکومت کی کامیابی ہے، حج انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے، حج پیکیج تین لاکھ سے زائد تھا جو کم کر کے دو لاکھ 70 ہزار میں کیا۔

(جاری ہے)

کھلابٹ جانگلی میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ کے حوالہ سے جو خدمات انجام دیں آپ لوگوں کے اتحاد و اتفاق اور دعائوں کا نتیجہ تھا، ہم نے پالیسی کے تحت سیاست کی ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے تب ہم یہاں تک پہنچے ہیں، ہم نے بڑے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم صوبہ تک نمائندگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ کونش ویلی کے علاوہ دیگر وادیوں کے عوام نے ہمارے اوپر اعتماد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :