چکوال، چائلڈ لیبر کروانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی جاری

پیر 30 اپریل 2018 18:13

چکوال۔ 30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال افتخار خان کی طرف سے بھٹے پر چائلڈ لیبر کروانے والے بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

(جاری ہے)

قصبہ نوروال میں عمران بھٹی ولد اختر بھٹی نے اپنے بھٹے پر محمد حسین ولد اللہ یار عمر 8 سال ساکن مظفر گڑھ سے مزدوری اور مشقت کروا کے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، سب انسپکٹر نعمان ذوالفقار نے مقدمہ درج کر کے بھٹہ مالک کی تلاش شروع کردی ہے۔