پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری

پیر 30 اپریل 2018 18:20

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان بھر میں جاری ہے۔ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر چشتیاں اور فورٹ عباس کے مختلف سکولوں میں پاکستان رگبی یونین کے کوچز نے بوائز اور گرلز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام سے متعلق مختلف سیشنز کروائے۔ پاکستان رگبی یونین کی ویمن ڈویلپمنٹ کوآرڈی نیٹر روما عباس کے مطابق کوچ عبدالمقیت نے دانش پبلک سکول چشتیاں گرلز کیمپس میں 500 گرلز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی سکھائی۔

(جاری ہے)

روما کے مطابق گرلز نے بہت خوش ہو کر رگبی کے کھیل کو سیکھا۔ پہلے کوچ عبدالمقیت نے ویڈیوز کے ذریعے گرلز کو رگبی کے بنیادی اصول سکھائے پھر پریکٹیکل سیشن میں رگبی کھیلنا سکھائی۔ اس کے بعد کوچ عبدالمقیت نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 214-9 آر فورٹ عباس میں 25 گرلز اور 150 بوائز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی کے شیشنز کروائے۔ اس کے بعد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 212-9 آر فورٹ عباس میں 75 سکول بوائز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی سکھائی گئی۔ روما عباس کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے کوچز ملک بھر میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی کے کھیل کے فروغ میں کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :