آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 18:46

آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کیا، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے نائب صدر شاہد فاروق ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ خان، سیکرٹری عدنان سمیع کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر -13 اور انڈر-14 جبکہ گرلز انڈر- 14 شامل ہیں، ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جارہاہے۔