معروف قانون دان، وکیل لاہور ہائی کورٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر چوری ، اہم کاغذات چرا لئے گئے

پیر 30 اپریل 2018 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) معروف قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دفتر سے نامعلوم چور اہم کاغذات سمیت مختلف اہم مقدمات کی فائلیں اور لیب ٹاپ لے اڑے جبکہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دفتر میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے کمرے کی تصدیق کرتا ہے جبکہ فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے چور کمرے میں داخل ہوتا ہے اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا لیب ٹاپ اپنے ہمراہ لے جاتا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ پانامہ کیس سمیت پارٹی سربراہ کیس ،پنجاب حکومت کی56 کمپنیوں اور سانحہ ماڈل ٹائون کیسوں میں عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ۔