کے ایم سی ڈی ایم سیز کے فیلڈ اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹیوں پر تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ

پیر 30 اپریل 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے اپنے اخباری بیان میں چیف الیکشن کمشنرپاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی ،ڈی ایم سیز ،واٹر بوڑڈ سمیت شہری اداروں کے فیلڈ اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹیوں پر تعیناتی واپس لی جائے کیونکہ ملیریا کنٹرول ،مشینری پول ،فائر بریگیڈ ،انجینئر نگ ،ہیلتھ سینی ٹیشن کے عملے کو الیکشن ڈیوٹیوں پر تعیناتی سے شہری امور متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کی قیمتی جان ومال کو بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں خطرہ پیش آسکتا ہے اور باری جانی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر الیکشن کمیشن میں عملے کو طلب کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی ہے ۔