ایران جوہری ڈیل کی حمایت جاری رکھی جائے گی، یورپی یونین کا اعلان

جوہری ڈیل خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے، یورپی یونین

پیر 30 اپریل 2018 21:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) یورپی طاقتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران جوہری ڈیل کی حمایت جاری رکھیں گے، جوہری ڈیل خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقیورپی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ ایران جوہری ڈیل کی حمایت کا عمل جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دہرایا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پائی جانے والی جوہری ڈیل خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اتوار کو برطانوی وزیر اعظم ٹرزا مے کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ ڈیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٹریزا مے نے فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد یہ بیان جاری کیا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کے خلاف ہیں اور اس سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں