کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا ہوم سیریز کیلئے جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کریگا اور مجموعی طور پر16انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

پیر 30 اپریل 2018 21:58

کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا ہوم سیریز کے لیے جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور مجموعی طور پر16انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جن میں6ٹیسٹ،6ون ڈے اور4ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں3ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم 4ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔میزبان جنوبی افریقی ٹیم 4،9اور11نومبر کو ون ڈے اور17نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم21نومبر سی18جنوری تک سیریز کھیلے گی۔