قصور، ملز مزدوروں کی وین کا ٹائر پھٹنے سے دس مسافر زخمی

پیر 30 اپریل 2018 21:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) دیناناتھ کے قریب ملز مزدوروں کی وین کا ٹائر پھٹنے سے دس کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹیوٹا ہائی ایس وین ملز کے سٹاف کو لیکر آرہی تھی جب وین دینا ناتھ کے قریب پہنچی تو وین کا ٹائر پھٹ گیا جس سے وہ بے قابو ہو کر کنٹینر سے ٹکرا گئی جس سے وین کے مسافر افسر علی ، اویس اور بانو نامی خاتون شدید جبکہ ساتھ دیگر سواریاں معمولی زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو1122نے علاج معالجے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :