گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب

جمعہ 21 اگست 2026 16:33

گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے صوابی میں گھر کی چھت منہدم ہونے سے دو افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کو بھی اس حوالے سے فوری کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔\932