رفیق چاکر نامی صحافی کا سوشل میڈیا میں بی این پی عوامی کے قائد کے خلاف مختلف الزامات لگانا افسوس کن ہے،رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی

پیر 30 اپریل 2018 22:56

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینئرکارکن کبیر احمد بلوچ،عبدالشکور بلوچ ومیر یونٹ سیکریٹری ظہیر احمد،سند سر یونٹ کے سیکریٹری بابو اسماعیل، کونسلرمحمد انور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ رفیق چاکر نامی صحافی کا سوشل میڈیا میں بی این پی عوامی کے قائد کے خلاف مختلف الزامات لگانا افسوس کن ہے انکی صحافت قد انکی الفاظوں سے ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنی صحافت کس مقصد کیلئے استعمال کیا ہے انہوں نے باقائد ہ نیشنل پارٹی کے بتائے ہوئے جملوں کو استعمال کرکے صحافت کے نام کو بدنام کررہے ہیں بی این پی عوامی نے ہر دور میں آزاد صحافت کی حمایت کی ہے اور انکی حقوق کیلئے آواز بلند کرکے انکے ساتھ قدم بہ قدم انکے ساتھ چلے اور آج بھی آزاد صحافت کی حمایت کرتا ہے لیکن چند مخصوص ٹولہ جو صحافت کے آڑ میں عزیز و اقابرین پر کیچڑا اچھالنے کی معاشرہ کا کسی بھی ذی شعور اجازت نہیں دے گی ہم صحافتی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں سیاسی صحافت پر پابند لگائیں۔

متعلقہ عنوان :