امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا

منگل 1 مئی 2018 00:40

بغداد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان کے مطابق اب عراقی دستوں کو تربیت دیتے ہوئے اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں۔ خیال رہے کہ اس آپریشن کو غیر فعال بنانے کا اعلان بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :