عرب پارلیمنٹ کے رکن کی رملہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت

منگل 1 مئی 2018 10:50

رملہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کے نمائندے کی حثیت سے عرب پارلیمنٹ کے رکن خمیس بن سعید نے رملہ شہر میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کے ایجنڈے کے طور پر ’القدس اور فلسطین کی حمایت کے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خمیس بن سعید نے جن کا تعلق اومان سے ہے عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر اپنیخطاب میں کہا کہ مسلئہ فلسطین عرب دنیا کا مسلئہ ہے اور عرب عوام اور حکمران اس مسلئے کے حل کے لیے فلسطینی عوام کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

عرب پارلیمنٹ یورپی پارلیمنٹ کے طرز پر کام کرتی ہے اور کئی عرب ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اس کے رکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :