پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

وزیر اعلی پنجاب کے اسپیشل مانیڑنگ یونٹ کی ہیڈ فاطمہ زیدی ماہانہ 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتی ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 12:55

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ ہیڈ میں بڑے پیمانے پر افسران کی بھاری معاوضوں پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے اسپیشل مانیڑنگ یونٹ کی ہیڈ فاطمہ زیدی ماہانہ 14 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

یونٹ کے ٹیم لیڈر بھی ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ قصول کرتے ہیں جب کہ دیگر الاؤنسز اس سے الگ ہیں۔جب کہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے دیگر ارکان بھی بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔یاد رہے وزیر اوعلی پنجاب نے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ 2014ء میں 2 سال کے لیے بنایا تھا۔اس کی مدت تو پوری ہو گئی تا ہم افسروں کو نوازنے کے لیے ریوائزڈ پالیسی کو نظر انداز کر دیا گیا۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: