چیف سلیکٹرانضمام الحق نے محمد آصف کو پہنچانے سے ہی انکار کر دیا

منگل 1 مئی 2018 13:07

چیف سلیکٹرانضمام الحق نے محمد آصف کو پہنچانے سے ہی انکار کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے فاسٹ باﺅلر محمد آصف کو پہنچانے سے ہی انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور2010ءمیں سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پران کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں؟ان کی بات نہ ہی کریں تواچھا ہے، موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہتر ٹیم منتخب کی گئی مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں جس کی میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کی کارکردگی سے خوشی ہوئی امید ہے پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی کھلاڑیوں کوکنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :