سندھ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 ارب روپے جمع کئے

رواں مالی سال پراپرٹی ٹیکس کی مد میں تخمینہ 3 ارب روپے کمی کے ساتھ 18 ارب 20 کروڑ روپے کر دیا گیا

منگل 1 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 ارب 14 کروڑ روپے جمع کیئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 9 ارب 45 کروڑ روپے اکھٹے کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ریونیو سندھ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پراپرٹی ٹیکس کی مد میں تخمینہ 3 ارب روپے کمی کے ساتھ 18 ارب 20 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، نظر ثانی شدہ ہدف کا 67 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سب سے زائد ساڑھے 6 ارب روپے کاٹیکس جمع ہوا جبکہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں ڈھائی ارب روپے جمع ہوئے ۔ماہرین کے مطابق بجٹ میں 40 لاکھ سے زائد پراپرٹی نان فائلر کی جانب سے خریداری پر پابندی کے سبب رواں مالی سال کے بقیہ 3 مہنیوں میں 15 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :