بالی ووڈ‘ سونم کپور کی شادی کی خبروں پر انیل کپور نے خاموشی توڑدی

منگل 1 مئی 2018 15:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) مشہور بھارتی اداکار انیل کپور نے بیٹی سونم کپور کی شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔بھارتی میڈیا میں گزشتہ کئی مہینوں سے اداکارہ سونم کپور کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کا گھر بھی اسی سلسلے میں سجایا گیا ہے جبکہ گھر میں فرح خان کی نگرانی میں شادی میں ڈانس کے لیے ریہرسل بھی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور اور بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کی شادی اگلے ماہ ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ میڈیا شروع سے ہمارے ساتھ رہا ہے تاہم صحیح وقت پر ساری چیزیں سامنے لائیں گے،کسی سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو حقیقت کا بہت جلد پتہ چل جائے گا۔گھر پر چراغاں کے حوالے سے انیل کپور نے کہا کہ آپ سب کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ گھر کیوں سجایا گیا اور چراغاں کیوں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :