پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برآت مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

منگل 1 مئی 2018 16:52

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں فرزندان اسلام رات بھرعبادات اور نوافل ادا کرتے رہے اورخصو صی دعائیں کی گئیں درود وسلام کی محفلیں منعقد کی گئی ملک بھر میں مساجد پر چراغاں کیا گیا ہے، لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھا ے اور فاتحہ خوانی کی شہریوں نے ایک دوسرے کے گھروں میں نیاز تقسیم کی جبکہ مساجد میں بھی لنگر تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مساجد میں خصو صی تقریبات میں علماء کرام و مشائخ کرام نے بابرکت رات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فضیلت،مغفرت اوربرکتوں والی رات، شب برات، رب کے حضورمناجات،طلب مغفرت اوردعاوں کی قبولیت کے پرنورلمحات ہوتے ہیں۔اس رات رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، برکتوں کانزول ہوتاہے،خطاوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔ صدق دل سے مانگی جانے والی تمام دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ شب برات کے موقع پر لاہور شہر سمیت پنجاب بھر میں مساجد اور عبادگاہوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :