فرحان سعید کے لیبر ڈے پر دئیے گئے پیغام نے سب کے دل جیت لیے

مزدوروں کے عالمی دن پر چھٹی دینے کی بجائے اِس دن ان کی کمائی کو ڈبل کر دینا چاہئیے، معروف گلوکار فرحان سعیدکا ٹویٹر پر پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 17:40

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) آج پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن منایا یا جا رہا ہے۔اسی متعلق معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبڑ ڈے مبارک ہو۔

(جاری ہے)

میری ذاتی رائے ہے کہ لیبر ڈے پر مزدوروں کو چھٹی دینے کے اعلان کے بجائے پوری دنیا کے مزدوروں کی اس دن کی کمائی کو ڈبل کر دینا چایئیے ۔ مزدوروں کو چھٹی دینا ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دیتا ہے کیونکہ یہ مزدور اپنی کمائی پر ہی انحصار کرتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی لیبر ڈے سے متعلق فرحان سعید کی دی گئی رائے کی حمایت کی ہے۔

 

متعلقہ عنوان :