بین الصوبائی کراٹے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی دوسری پوزیشن

منگل 1 مئی 2018 18:18

بین الصوبائی کراٹے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی دوسری پوزیشن
پشاور۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ساہیوال میں ہونیوالی بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث خیبر پختونخوا نے بین الصوبائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی‘55 کے جی کی کلاس میں ایم مراد اور آصف علی ‘60 کے جی کی کلاس میں اسرار احمد ‘75 کے جی کی کلاس میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ‘67 کے جی کی کلاس میں ایم عمر نے سلور ‘50 کے جی کی کلاس میں ایم حارث نے برانز ‘75 کے جی سے زیادہ کی کلاس میں یاسر نے برانز میڈل اپنے نام کیا ‘کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر شوکت حیات نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی آنے والے دیگر مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور انہیں بہترین مواقع اور سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے پی حکومت اور خاص طور پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس بھی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :