آسٹریلیا،جنسی زیادتی کیس، پوپ کے معتمد کارڈینل پر مقدمہ چلے گا

منگل 1 مئی 2018 18:51

ویٹی کن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء)بچوں سے جنسی زیادتی کیس میں پوپ کے معتمد کارڈینل پر مقدمہ چلے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن میں اب تک مالیاتی امور کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے کارڈینل جارج پًیل کو اپنے وطن آسٹریلیا میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت ایک عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میلبورن کی ایک عدالت نے کئی ماہ تک ان الزامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اس وقت 76 سالہ کارڈینل پًیل کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

پاپائے روم کے قریبی معتمد اور ویٹیکن کے چھٹی پر بھیج دیے گئے مالیاتی امور کے سربراہ کے طور پر جارج پًیل کلیسائے روم کے اب تک کے وہ اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں، جنہیں اپنے خلاف بچوں سے جنسی زیادتیوں کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایک نوجوان پادری اور پھر آرچ بشپ کے طور پر بھی ایسے مبینہ جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔