سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغانستان میں خود کش حملے کی شدید مذمت

منگل 1 مئی 2018 20:54

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغانستان میں خود کش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے افغانستان میں ہونے والے خود کش حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر خود کش حملے کرنا اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے، اسلام امن کا دین ہے اور دہشتگرد طبقہ پر امن اسلام کو بدنام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران افغانستان میں ہونے والے خودکش حملے قابل مذمت ہیں، مذہب کے نام دہشتگردی پھیلانا اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کرنا اسلام کی خدمت نہیںہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے، اور اسلام ایک قتل کو انسانیت کا قتل قراردیتا ہے۔ لہذا خودکش حملوںکے ذریعے بے گناہ لوگوں کے مارنے کی اجازت نہیںدیتا۔واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران افغان طالبان نے کابل میں خود کش حملوں کیے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔۔