عارف والا: اوباش نوجوانوں نے بچی سمیت -3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بناڈالا

منگل 1 مئی 2018 19:35

عارف والا: اوباش نوجوانوں نے بچی سمیت -3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بناڈالا
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) اوباش نوجوانوں نے بچی سمیت -3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بناڈالا تفصیل کے مطابق رحمت کالونی کے رہائشی محمد شفیق کی-10 سالہ بیٹی آمنہ بی بی کو گھر سے اوباش علی حیدر ورغلاکر قریبی گرائونڈ میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا چیخ وپکار پر اوباش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ نواحی گائوں 63/EBمیں علی احمد کی بیٹی صائمہ بی بی کو کھیت میں جاتے ہوئے اوباش آصف نے دو کس ساتھیوں سے ملکرنشہ آور مشروب پلاکر زبردستی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور محلہ مشتاق نگر میں محمداسلم کی بیوی یاسمین بی بی کوگھر میں اکیلا پاکر اوباش عمران نے نامعلوم ساتھی سے ملکر زیادتی کا نشانہ بناڈالاشور واویلا پر اوباش ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقدمات درج۔

متعلقہ عنوان :