خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 26اضلاع کو اخراجات کی مد میں 2کروڑ 75لاکھ روپے کا فنڈجاری

منگل 1 مئی 2018 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 26اضلاع کو اخراجات کی مد میں 2کروڑ 75لاکھ روپے کا فنڈجاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 26اضلاع کے ضلعی حکومتوں کے سٹاف کی تنخواہوں ،ڈسٹرکٹ کونسل کے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ اور دیگر الائونس کی مد میں فنڈ جاری کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے 26ضلعی حکومتوں کو باقاعدہ طور پرآگاہ بھی کردیاہے ۔