تنظیم کومنظم منصوبہ بندی کے تحت ناکام بنانے کیلئے صوبائی صدر کی نگرانی میں سازش کی جا رہی تھی جسے ہم مسترد کر تے ہیں،رہنماء پشتون ایس ایف

منگل 1 مئی 2018 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پشتون ایس ایف کے رہنمائوں عبدالسلام مہر زئی ، فتح ترہ کئی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے تنظیم کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ناکام بنانے کے لئے صوبائی صدر کی نگرانی میں سازش کی جا رہی تھی جس کو ہم مسترد کر تے ہیں یہ بات انہوںنے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ماضی میں پارٹی کے خود ساختہ ذمہ داروں نے فیڈریشن کے آئین کے برعکس اختیار سے تجاوز کر کے آئین و تنظیم کو ختم کرتے ہوئے غیر آئینی الیکشن کمیٹی ترتیب دی جس کے ذریعے غیر آئینی طورپر سرکاری ملا زمین جو محکمہ تعلیم کی ادارے ہائی سکول تل رئی محمد جان مسلم باغ میں جی ٹی ٹیچر ہے انہوںنے کہا کہ تنظیم کے انتخابات میں پارٹی کے صوبائی صدر جو تنظیم کا سرپرست ہو ا کرتا ہے انہوںنے مداخلت کرتے ہوئے ہم پر ایک بار پھر سرکاری ملا زمین صوبائی صدر مسلط کیا انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سے ملا قات اور مذاکرات کے بعد ہم نے سرکاری ملا زمین کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی اور انہیں مکمل اختیار بھی دے دیا کہ وہ تنظیم کی وسیع مفادات کیلئے ایک بہترین صوبائی کابینہ ترتیب دینگے لیکن انہوںنے بھی ہمارے ایک بات نہ سنی اور پارٹی کے صوبائی صدر نے الیکشن غیر آئینی مجلس عاملہ کے ذریعے کر لیا انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں جب منتخب صدر نے پشین کا دورہ کیا تو وہا ں پر کارکنوں نے صدر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا انہوںنے کہا کہ ہم صوبائی اور مرکزی عہدیداروں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ تنظیم کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے ایک غیر منصفانہ اور شفاف کمیٹی کے ذریعے انتخابات کرایا جائے ورنہ ہم آئینی طریقے سے تنظیم میں تحفظات برقرار رکھتے ہوئے جدوجہد کرینگے ۔