مزدوروں کو خوشحال بنائے بغیر معاشی استحکام اور خوشحال معاشرہ کا قیام عمل میں نہیں آسکتا ،میاں محمد منیر

منگل 1 مئی 2018 19:54

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ ق لاہور کے آرگنائزر لاہور میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ مزدوروں کو خوشحال بنائے بغیر معاشی استحکام اور خوشحال معاشرہ کا قیام عمل میں نہیں آسکتا وہ یہاں مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ ق لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام لیبرڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور میں مزدوروں کیلئے لیبر کالونیوں کا قیام، پنجاب بھر میںمیٹرک تک مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی،4بڑے صنعتی شہروں لاہور ،شیخوپورہ ،گجرات،اور سیالکوٹ میں صنعتی کارکنوں کو لیے 100بیڈز کے ہسپتالوں کی تعمیر،لیبرکمپلیکس،صنعتی کارکنوں کی تنخواہوں میں500روپے تک اضافہ،میرج گرانٹ 30ہزار سے بڑھا کر70ہزار کرنا اور مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے مزدور طبقہ آج بھی ان کے دور کو یاد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ الفت ایم پی اے و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے صنعتی کارکنوں کے لیے تاریخی اقدامات ہمیشہ یادرہینگے ،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ صنعتی مزدوروں اور صنعت کاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سجاد بلوچ صدر لیبرونگ پنجاب نے کہا کہ مزدروں کا ہر سطح پر تحفظ کرینگے۔تقریب میں میاں عبدالستار ،اعجاز چوہدری ،سہیل چیمہ،رانا حفیظ ،اعجاز چوہدری ،زیبا احسان، صداقت وڑائچ،اقبال میئوسمیت دیگر عہدیداروںنے خطاب کیا۔