ضلعی انتظامیہ کرک نے منشیات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورکو سیل کردیا

منگل 1 مئی 2018 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرز محمد عرفان وزیراور محمد سلیم نے کرک شہر میں واقع اکبر میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا اور مطلوبہ سرٹیفکیٹ اور اسناد نہ ہونے پر سٹور کو سیل کرکے مالک محمد اکبر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں شکایت درج کرائی گئی کہ مذکورہ سٹور شہریوں کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان نے ڈرگ انسپکٹرز کو مذکورہ سٹورپرچھاپہ مارنے کی ہدایت کی ۔

کارروائی کے دوران شکایت گزار بھی ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ تھا۔موقع پردونوں کا موقف سننے کے بعدسٹور کے مالک سے خیبرپختونخوا ڈرگز ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹورز اور ادویات فروخت کرنے کے لئے درکارلائسنس، سرٹیفیکٹس اور دیگردستاویزات مہیا کرنے کا کہا گیا جن کی عدم موجودگی پر سٹور کو سیل کرکے مالک محمد اکبر پر مقدمہ کا اندراج کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :