نواز شریف کیخلاف کوئی بیان دیا نہ کسی صحافی سے میری بات ہوئی،آصف زرداری کی وضاحت

منگل 1 مئی 2018 21:29

نواز شریف کیخلاف کوئی بیان  دیا نہ کسی صحافی سے میری بات ہوئی،آصف زرداری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وضاحت کی ہے کہ میاں نوازشریف کیخلاف کوئی بیان ہے نہ ایسی کسی صحافی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، اس حوالے سے پارٹی رہنماں نے تردیدی بیان جاری کردیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی بیان دینا ہے تو دیں، یہ بہانہ نہ بنائیں کہ وہ میرے بیان کا جواب دے رہے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی کسی صحافی سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے نواز شریف سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔