وفاقی پولیس نے گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

چار ماہ کے عرصے کے دوران656اشتہاریوں سمیت2ہزار852ملزمان گرفتار ملزمان سے 21کروڑ94لاکھ 96ہزار650 روپے کی 141کاریں ،39موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد

منگل 1 مئی 2018 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 656اشتہاریوں سمیت 2852ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 21کروڑ94لاکھ 96ہزار650 روپے کی 141کاریں ،39موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا، 6اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرتے ہو ئے ان میں ملوث 17ملزمان کو بھی گرفتار کیا ، پولیس نے 2240مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو ائے ،گزشتہ چار ما ہ کی رپور ٹ پولیس نے جار ی کر دی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے ضلع بھر کے افسران کو جرائم کے انسداد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گزشتہ چارماہ کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے کل2852ملزمان کو گرفتار656اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا،ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 109مقدمات میں ملوث 172ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1کر وڑ 43لاکھ20ہزار7سو روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،نقب زنی و چوری کی144مقدمات میں 246ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی6کروڑ 37لاکھ 9ہزار 950روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر چوری 78مقدما ت 53ملزمان سے 6کر وڑ 16لا کھ روپے کی 69مسروقہ گا ڑ یا ں بر آمد کیں گئیں ، اسی طر ح مو ٹر سائیکل چوری کے 41مقدمات میں43ملزمان سی24لاکھ56ہزارروپے مالیت کے مو ٹر سائیکل بر آمد کیے، اسی طر ح ٹمپر ڈ گا ڑ یو ں کے 75مقدما ت میں 31ملزمان سے 7کر وڑ 88لا کھ 50ہزارروپے کی 72گا ڑ یا ں بر آمد کیں ، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران656 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 316اشتہا ری مجرمان اور340عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ، اسلحہ و ایمونیشن کی391مقدمات میں391ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 19کلاشنکوفیں/رائفلیں ،372پستول اور 2552روند برآمدکیئے ۔

منشیات و شراب فروشی کے 474مقدمات میں ملوث 545ملزمان سے 142990گرام چرس،18090گرام ہیر وین اور13432بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔قبحہ خا نو ں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 65مقدما ت درج کرکے 372ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 170مرد اور 202عورتیں شامل ہیں ،2240مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے، جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر77کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل 175افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران 2748بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اندھے قتل کی06مقدمات میں ملوث 17ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران 324عادی مجر مان کو گرفتار ی کیا ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا ہے کہ کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔

انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں مزید سخت کیا جائے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے ۔ظفرملک نیوز