لاہور،مرغزار کالونی برکت مارکیٹ میں بیٹا پیسے نہ دینے پر گھر کو آگ لگا کر فرار

منگل 1 مئی 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) مرغزار کالونی برکت مارکیٹ میں بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گھر کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مرغزار کالونی برکت مارکیٹ میں ماں کی جانب سے پیسے نہ دینے پر عادل نے طیش میں آکر گھر کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :