شکارپور، یوم مزدور کے عالمی دن کے حوالے سے شکارپور میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

منگل 1 مئی 2018 21:47

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) یوم مزدور کے عالمی دن کے حوالے سے شکارپور میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ،اس سلسلہ میں مستری مزدور یونین کے سمیع بلالی ،مختیار دایواور دیگر کی قیادت میں ، پاکستان برابر پارٹی شکارپورکے زیب الرحمن مہر ، صدام بھٹو ،فرمان جمالی اور دیگر کی قیادت میں ،پی پی پی اور اس کی ذیلی تنظیموں لیبر یونین کی جانب سے شکارپور تحصیل کے صدر لالا مقبول سدھایو ،درشن لعل اوڈھ ، ضلع انفارمیشن سیکریٹری ناظم الدین ڈھر ، آزاد خان لھر ،اسلام خان لھر ،رفیق بھٹو اور دیگر قیادت میں ، واپڈا ہائڈرو یونین الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے رہنما حاجی عنایت شیخ،حاجی طارق پٹھان ،لالا شعیب پٹھان اور دیگر کی قیادت میں ، پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مولوی حبیب احمد قادری کے قیادت میں الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ، رہنمائوں نے کہاکہ مزدوروں کو حقوق دیے جائیں ، پاکستان میں مزدوروں پر ظلم ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :