کوئٹہ ، بلوچستان بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام سے منا ئی

گئی، مساجد میں عبادت کے ساتھ ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

منگل مئی 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی مساجد میں ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی لوگوں کو رات گئے تک مساجد میں عبادت کا سلسلہ جاری رہا اور کئی لوگوں نے اپنے والدین سمیت دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر جاکر دعائیں کیں مساجد میں عبادت کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :