تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے، تنویر جاوید

بدھ 2 مئی 2018 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر و سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان فٹ بال فیڈریشن رانا تنویر جاوید نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ وہ گذشتہ روز ایون اینڈ ترکوز پاکستان ترکش سکول، اسلام آباد میںکھیلوں کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹرز محمد سہیل کیانی اور مسز پنار کگلرکیانی، پرنسپل مہوش عباسی، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن سیکرٹری عدنان سمیع سکول کے طلباء وطالبات کے علاوہ بچوں کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب کے موقع پر سکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے، گانے، غزلیں، ڈرامے، ٹیلبو، میوزیکل شو، قومی ترانہ، کلچر شوز، لطیفے، تائیکوانڈو، کراٹے اور جوڈو کے مقابلے پیش کئے گئے، تقریب کے آخر پر اسلام آباد کی سلمہ احسان خان کو بہترین طالبات اور مردان کی صائمہ گل کو بہترین ٹیچر سال 2017 ء کا ایوارڈ دیا گیا ہے اس کے علاوہ مختلف کھیلوں میںپوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ، تقریب میںغوری، کسا، نیلور، ترمڑی اور مردان کیمپس کے طلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :