لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 68 کروڑ 91 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 2 مئی 2018 14:44

لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 68 کروڑ 91 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نی لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 68 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعمیراتی کاموں کے لئے 32 کروڑ 50لاکھ‘ وفاقی محتسب اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں کے لئے 3 کروڑ 22 لاکھ، جی الیون 4 ہائی کورٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے 19کروڑ 39لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :